راہول گاندھی نے  بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو "سرینڈر مودی " قرار دیدیا

بھارت کی اپوزیشن جماعت کانگریس آئی کے رہنما راہول گاندھی نے لداخ میں چینی فوج کے ہاتھوں شرمناک شکست پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو " سرینڈر مودی " قرار دیدیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بھارت کی اپوزیشن جماعت کانگریس آئی کے رہنما راہول گاندھی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹیوٹر پر لداخ میں چینی فوج کے ہاتھوں شرمناک شکست پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو " سرینڈر مودی " قرار دیدیا ہے۔

راہول گاندھی نے اپنی ٹویٹ میں جاپان ٹائمز کی ایک خبر کا لنک بھی شیئر کیا جس میں لداخ میں چینی فوج کے ہاتھوں بھارتی فوج کی شکست اور ایک گاؤں پر قابض ہونے کا دعویٰ کیا گیا تھا۔

جاپان ٹائمز کے کالم میں بھی مودی سرکار کی ناکام خارجہ پالیسی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیاہے جس کی وجہ سے بھارت اپنے ہمسایہ ممالک کو ناراض کر بیٹھا ہے اور خطے میں تنہا ہوتا جا رہا ہے، اس کے علاوہ بھارتی حکومت  لداخ کے معاملے میں بھی چین سے گفت و شنید میں بھی اپنے مفادات کا تحفظ کرنے میں ناکام رہی ہے۔

واضح رہے کہ لداخ میں چینی فوج کے ساتھ جھڑپ میں بھارتی فوج کے 20 اہلکار مارے گئے تھے جب کہ درجنوں کو گرفتار کرلیا گیا تھا، جن میں سے 10 کو مذاکرات کے بعد رہا کر دیا گیا تھا تاہم چین نے بھارتی فوجیوں کی گرفتاری اور رہائی کی تردید کی تھی۔ بھارت کے سیاسی ، سماجی اور علمی حلقوں میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو شدید تنقید کا سامنا ہے۔

News Code 1901065

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 5 =