پی ٹی آئي اور بی این پی کے درمیان مذاکرات ناکام ہوگئے

پاکستان کی حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئي ) اور بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) کے سربراہ سردار اختر مینگل کے درمیان مذاکرات ناکام ہوگئے ہیں اور اختر مینگل نے پی ٹی آئی اتحاد میں واپس جانے سے انکار کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کی حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئي ) اور  بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) کے سربراہ سردار اختر مینگل کے درمیان مذاکرات ناکام ہوگئے ہیں اور اختر مینگل نے پی ٹی آئی اتحاد میں واپس جانے سے انکار کردیا ہے۔

اور قومی اسمبلی  میں حکومت کی جانب سے پیش ہونے والے مالیاتی(فنانس) بل کی حمایت نہ کرنے کا اعلان بھی کیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق  وزیردفاع پرویز خٹک اور وزیر منصوبہ بندی اسد عمر پر مشتمل وفد نے سردار اختر مینگل سے پارلیمنٹ لاجز میں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور سردار اختر مینگل سے فیصلہ واپس لینے کی درخواست کی ۔

سردار اختر مینگل سے ملاقات کے بعد پرویز خٹک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری ملاقاتیں تو ہوتی رہتی ہیں۔ بی این پی کے تحفظات کو جلد دور کیا جائے گا، آئندہ بھی سردار صاحب کے ساتھ نشستیں ہوں گی ۔

اس موقع پر اختر مینگل نے کہا پارٹی کے فیصلے کی خلاف ورزی نہیں کرسکتا، ہم نے اپنے تحفظات  حکومتی وفد کے سامنے رکھ دیے ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے ان سے اب تک کوئی براہ راست رابطہ نہیں کیا ۔

News Code 1901052

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 2 =