یوسف رضا گیلانی بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے

پاکستان کے سابق وزیر اعظم اور پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما یوسف رضا گیلانی کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے سابق وزیر اعظم اور  پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما یوسف رضا گیلانی کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔ یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی قاسم گیلانی کے مطابق یوسف رضا گیلانی کورونا وائرس کے دوران نیب کے دفتر پیش ہوئے تھے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل مسلم لیگ نون کے صدر اور پنجاب کے سابق وزیر اعلی  شہباز شریف کے علاوہ سابق اسپیکر ایاز صادق، سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی، نون لیگ رہنما مریم اورنگزیب اور ان کی والدہ بھی کورونا  مرض میں مبتلا ہوچکی ہیں ۔ پاکستان کے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید بھی کورونا کے سبب ان دنوں قرنطینہ میں ہیں۔

News Code 1900881

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 11 =