جنرل قاسم سلیمانی کے قاتلوں سے بدلہ لیا جائےگا

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير دفاع بریگیڈیئرجنرل امیر حاتمی نے شہید میجر جنرل قاسم سلیمانی کی مظلومانہ شہادت پر تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت کا دشمنوں سے سخت بدلہ لیا جائےگا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير دفاع جنرل امیر حاتمی نے شہید میجر جنرل قاسم سلیمانی کی مظلومانہ شہادت پر تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ  جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت کا دشمنوں سےسخت بدلہ لیا جائےگا۔ بریگیڈیئر جنرل حاتمی نے اپنے پیغام میں جنرل سلیمانی کی شہادت پر تعزیت اور مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ دشمنوں سے سخت انتقام لیا جائےگا اور ہم دشمنوں کو دنداں شکن جواب دینے کے لئے آمادہ ہیں۔ امیر حاتمی نے میجر جنرل قاسم سلیمانی اور شہید ابو مہدی مہندس کی شہادت پر امام زمانہ (عج) ، رہبر معظم انقلاب اسلامی اور ایرانی و عراقی قوموں کو تعزیت اور مبارکباد پیش کی ہے۔ واضح رہے کہ آج صبح بغداد ايئر پورٹ کے قریب امریکہ کے ہیلی کاپٹروں کے میزائل حملوں میں جنرل قاسم سلیمانی اور عراقی رضاکار فورس کے نائب سربراہ ابو مہدی مہندس سمیت 10 افراد شہید ہوگئے۔

News Code 1896723

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 7 =