مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ حزب اللہ لبنان نے عراق کی رضاکار فورس پر امریکہ کے وحشیانہ حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کو حشد الشعبی پر حملے کا تاوان ادا کرنا پڑےگا۔ حزب اللہ لبنان نے اپنے ایک بیان میں حشد الشعبی پر امریکی حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عراق پر امریکی حملے عراقی حاکمیت کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔ حزب اللہ کا کہنا ہے کہ عراقی فورسز پر امریکی حملے سے ظاہر ہوتا ہے کہ امریکہ خود علاقائی اقوام کے لئے خطرہ بنا ہوا ہے۔ حزب اللہ کا کہنا ہے کہ عراق میں امریکی فوج کی کوئی ضرورت نہیں عراقی عوام اور فوج خود داعش کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ حزب اللہ کا کہنا ہے کہ امریکہ اپنے بنائے ہوئے دہشت گرد گروہوں کو بہانہ بنا کر علاقائي ممالک میں مداخلت کررہا ہے۔ حزب اللہ کا کہنا ہے کہ عراق سے امریکی فوج کا انخلا عراقی عوام کی سلامتی اور سکیورٹی کے لئۓ اہم ہوگیا ہے۔
حزب اللہ لبنان نے عراق کی رضاکار فورس پر امریکہ کے وحشیانہ حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کو حشد الشعبی پر حملے کا تاوان ادا کرنا پڑےگا۔
News ID 1896612
آپ کا تبصرہ