مصر کا ترکی کو انتباہ/ مصر ترکی کے اقدامات پر خاموش نہیں رہےگا

مصری پارلیمنٹ کے نمائندے نے ترکی کے صدر اردوغان پر عثمانی بادشاہت کو دوبارہ زندہ کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ مصر ترکی کے اقدامات پر خاموش نہیں رہےگا۔

مہر خبررسان ایجنسی نے روسیا الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مصری پارلیمنٹ کے نمائندے مصطفی بکری نے ترکی کے صدر اردوغان پر عثمانی بادشاہت کو دوبارہ زندہ کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ مصر ترکی کے اقدامات پر خاموش نہیں رہےگا۔ مصری پارلیمنٹ کے نمائندے نے کہا کہ ترکی کے اقدامات کی وجہ سے خطے میں جنگ کی صورتحال پیدا ہوگئی  ہے اور مصر ترکی کے اقدامات پر خاموش تماشائی نہیں رہےگا۔

مصطی بکری نے کہا کہ ترکی لبیا کی قومی وفاقی حکومت کے سربراہ فائز السراج کے ہمراہ مصر کے خلاف گہری سازش کررہا ہے۔ترکی کے صدر اردوغان نے مصر کو فوجی کارروائی کی دھمکی بھی دی ہے۔ اس نے کہا کہ اردوغان نے السراج کے ساتھ لیبیا کی سمندری حدود میں ترک فوج کی موجودگی کا معاہدہ کیا ہے جس پر مصر خاموش نہیں رہےگا۔ مصطفی بکری نے کہا کہ اردوغان کو اپنے سر سے عثمانی حکومت اور بادشاہت کا خواب نکال دینا چاہیے۔

News Code 1896168

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 3 =