پاکستانی وزیر خارجہ سے زلمے خلیل زاد کی ملاقات

افغان امن عمل کے لیے امریکہ کے نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے پاکستانی وزارتِ خارجہ اسلام آباد میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغان امن عمل کے لیے امریکہ کے نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے پاکستانی وزارتِ خارجہ اسلام آباد میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی ہے۔ اطلاعات کے مطابق اس ملاقات کے دوران افغان امن عمل سمیت خطے میں امن و امان کی مجموعی صورتِ حال پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان شروع دن سے اس مؤقف پر قائم ہے کہ طاقت کا استعمال افغان مسئلے کا حل نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں توقع ہے کہ امریکہ طالبان مذاکرات جلد بحال ہوں گے، خطے میں امن و استحکام کا دار و مدار، افغانستان میں قیامِ امن سے وابستہ ہے۔ وزیرِ خارجہ نے یہ بھی کہا کہ پاکستان مشترکہ ذمے داری کے تحت افغان امن عمل میں اپنا مصالحانہ کردار خلوصِ نیت سے ادا کرتا رہے گا۔ اس موقع پر زلمے خلیل زاد نے وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی کو افغان طالبان اور امریکا کے درمیان وفود کی سطح پر ہونے والے مذاکرات کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔

News Code 1896156

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 6 =