پاکستان میں 2 طلباء تنظیموں ميں تصادم کے نتیجے میں 1 طالب علم ہلاک 9 زخمی

پاکستان کی انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی میں دو طلبا تنظیموں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ایک طالب علم ہلاک اور 9 زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کی انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی میں دو طلبا تنظیموں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ایک طالب علم ہلاک اور 9 زخمی ہوگئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق دو طلبا تنظیموں کے درمیان تصادم کے باعث انٹرنیشنل اسلامی یونیورسٹی کا ہاسٹلز میدان جنگ بن گیا، دونوں جانب سے ایک دوسرے پر ڈںڈوں سے حملے کیے گئے ہاتھا پائی اور مار کٹائی ہوئی جس کے نتیجے میں 9 طلبا زخمی جب کہ ایک طالب علم طفیل ہلاک ہوگیا۔ زخمی طلبا میں مرتضی احمد،علی نقوی ،عمار، ضیا شفیق، اسامہ امیر، جمال، نعمان زمان، فیصل اقبال، عبدالرحمان اور معراج ملک شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق طالب علم طفیل کی ہلاکت سر پر اینٹوں کا بلاک لگنے سے ہوئی کیوں کہ ہاسٹل کے اوپر سے مخالف کونسل کے طلباء نے اینٹیں پھینکیں، طفیل کا تعلق گلگت سے ہے اور وہ اکنامکس ڈیپارٹمنٹ کا طالب علم تھا۔ ڈی آئی جی وقار الدین سید نے کہا ہے کہ تصادم سے نمٹنے کے لیے رینجرز پہنچ گئی ہے جس نے ہوسٹلز کی تلاشی شروع کردی ہے۔

News Code 1896144

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 11 =