بھارتی پولیس نے بی جے پی کے سابق وزير کو ریپ کیس میں گرفتار کرلیا

بھارتی پولیس نے حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سابق وزیر اور سینئررہنما سوامی چنمایانند کو 23 سالہ خاتون کے ریپ کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے نے اے ایف پی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی پولیس نے حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سابق وزیر اور سینئررہنما سوامی چنمایانند کو 23 سالہ خاتون کے ریپ کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق 23 سالہ خاتون نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی پارٹی کے رہنما اور سابق وزیر پر ریپ کا الزام عائد کردیا تھا۔بی جے پی کے 73 سالہ سابق وزیر کو پارٹی میں دوسرے طاقت ترین رہنما سمجھا جاتا ہے اور ان پر حالیہ مہینوں میں خاتون کو جنسی طور پر زیادتی کا نشانہ بنانے کے الزامات لگے تھے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سوامی چنمایانند شمالی ریاست اترپردیش میں کئی اسکول اور فلاحی ادارے چلا رہے ہیں اور متاثرہ خاتون بھی ان کی ایک کالج میں زیر تعلیم تھیں۔

متاثرہ خاتون نے دھمکی دی تھی کہ اگر پولیس نے سوامی چنمایانند کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی تو وہ خود کو آگ لگادیں گی۔

رپورٹ کے مطابق خاتون نے حکمراں جماعت کے طاقت ور رہنما کے خلاف ریپ کا مقدمہ رواں ماہ کے اوائل میں درج کرادیا تھا جس کے بعد تفتیش میں سست روی پر حکام کو شدید تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑا تھا۔

News Code 1893946

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 1 =