مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان 3 روزہ سرکاری دورے پر امریکہ روانہ ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق 22 جولائی کو وزیراعظم عمران خان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان وائٹ ہاؤس میں ملاقات کی دو نشستیں ہوں گی۔ دونوں رہنماؤں کی پہلی نشست اوول آفس اور دوسری کیبنٹ روم میں ہوگی۔ ٹرمپ سے ملاقات میں عمران خان پاک امریکا تعلقات سمیت خطے اور افغانستان کی صورتحال پر بات چیت کریں گے۔
پاکستان کے وزیراعظم عمران خان 3 روزہ سرکاری دورے پر امریکہ روانہ ہوگئے۔
News ID 1892293
آپ کا تبصرہ