مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ نائیجیریا کی بندرگاہ پر قزاقوں نے مال بردارترک بحری جہاز میں سوار عملے کے 10 ترک ملازمین کو اغوا کرلیا ہے۔اطلاعات کے مطابق ترک وزرات خارجہ نے کہا ہے کہ بحری جہاز کے عملے کو 13 جولائی کی شام کو یرغمال بنایا گیا۔
وزارت خارجہ نے کہا کہ قزاقوں کی جانب سے جہاز چھوڑنے کے بعد اسے گھانا کی بندرگاہ ٹیما لے جایا گیا جہاں گھانا اور نائیجیریا کے حکام مغوی عملے کی واپسی کی کوششیں کررہے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق ترکی کی سرکاری خبر ایجنسی آناتولی کے مطابق شپنگ کمپنی کیدیوگلو ڈینیزچلیک کے تحت چلنے والے ترک مال بردار بحری جہاز پک سوئے-ون پر گزشتہ شب حملہ کیا گیا۔
کیدیوگلو ڈینیزچلیک کمپنی کے ملازم نے شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ 18 افراد پر مشتمل بحری جہاز کے عملے میں سے 10 ترک شہریوں کو اغوا کرلیا گیا ہے۔
آپ کا تبصرہ