مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران نے مارشل آئی لینڈز کے جھنڈے والا آئل ٹینکر "تالارا" اور اس کے 21 رکنی عملے کو رہا کر دیا ہے۔
مغربی میڈیا کے مطابق جہاز کی آپریٹنگ کمپنی کولمبیا شپ مینجمنٹ نے کہا ہے کہ عملے کے اہل خانہ کو اطلاع دے دی گئی ہے اور جہاز اب معمول کے مطابق اپنی سرگرمیاں جاری رکھے گا۔
ایرانی پاسداران انقلاب نے چند روز پہلے ایک بیان میں کہا تھا کہ اس کے بحری یونٹس نے مکران کے ساحل کے قریب عدالتی حکم کے تحت جہاز کو روک کر اس کا کارگو ضبط کیا۔
جہاز میں تقریبا 30 ہزار ٹن پیٹروکیمیکل مصنوعات موجود تھیں جو غیر قانونی طور پر سنگاپور منتقل کی جارہی تھیں۔
آپ کا تبصرہ