نائیجر میں فیول ٹینکر دھماکے میں ہلاکتوں کی تعداد 76 تک پہنچ گئی

افریقی ملک نائیجر میں فیول ٹینکر دھماکے میں ہلاکتوں کی تعداد 76 تک پہنچ گئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افریقی ملک نائیجر میں فیول ٹینکر دھماکے میں ہلاکتوں کی تعداد 76 تک پہنچ گئی ہے۔ دھماکے میں 40 افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں سے کچھ کی حالت اب بھی تشویشناک ہے۔ نائیجر کے دارالحکومت نیامے میں 6 مئی کو انٹرنیشنل ایئر پورٹ کے قریب فیول ٹینکر میں دھماکہ ہوا تھا۔دھماکے کا نشانہ زیادہ تر ٹینکر الٹنے کے بعد اس کا ایندھن جمع کرنے والے افراد بنے تھے۔ٹینکر میں لگنے والی آگ سے گاڑیوں، موٹرسائیکلوں اور نزدیکی گھروں کو بھی نقصان پہنچا تھا۔

News Code 1890488

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 2 =