8 فروری، 2019، 4:34 PM

امریکہ مردہ باد کا مطلب یعنی " ٹرمپ مردہ باد پمپئو مردہ باد "

امریکہ مردہ باد کا مطلب یعنی " ٹرمپ مردہ باد پمپئو مردہ باد "

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے ایرانی فضائیہ کے سربراہ اور اعلی افسروں سے ملاقات میں فرمایا: اس دور میں امریکہ مردہ باد کا مطلب ٹرمپ مردہ باد اور پمپئو مردہ باد ہے کیونکہ آج یہ امریکہ کے جابر اور ظالم حکمراں ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے ایرانی فضائیہ کے سربراہ اور اعلی افسروں سے ملاقات میں فرمایا: اس دور میں امریکہ مردہ باد کا مطلب ٹرمپ مردہ باد اور پمپئو مردہ باد ہے کیونکہ آج یہ امریکہ کے جابر اور ظالم حکمراں ہیں۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے 19 بہمن 1357 ہجری شمسی میں ایرانی فضائیہ کی حضرت امام خمینی (رہ) کے ہاتھ پر بیعت اور تعاون کو تاریخی قراردیتے ہوئے فرمایا: ایرانی فضائیہ نے انقلاب اسلامی کی تشکیل ، ملک کے دفاع اور انقلاب اسلامی کی حفاظت میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے امریکی حکومت کو دنیا بھر میں شرارت کا محور اور مجسمہ قراردیتے ہوئے فرمایا: امریکی حکام ایرانی عوام کی توہین کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ ایرانی عوام  امریکہ مردہ باد کا نعرہ کیوں لگاتے ہیں۔ ہم امریکیوں کا ذہن واضح کرنے کے لئے اس بات پر تاکید کرتے ہیں کہ ہمارا امریکی عوام سے کوئی سروکار نہیں ہامریکہ مردہ باد کامطلب ٹرمپ مردہ باد اور پمپئو مردہ ہے کیونکہ ہم امریکی حکام کو ظالم و جابر سمجھتے ہیں اور ظالم کے خلاف آواز بلند کرنا ہمارا بنیادی حق ہے اور جب تک امریکہ کی ایرانی عوام کے خلاف توہین ، عداوت ، شرارت اور خیانت کا سلسلہ جاری ہے تب تک ایرانی عوام کی زبان پر امریکہ مردہ باد کا نعرہ بھی جاری رہے گا۔ رہبر معظم نے فرمایا: ملک میں جاری مہنگائی اور مشکلات پر میری قریبی نظر ہے لیکن میں ملک کے مستقبل کے بارے میں پر امید ہوں۔

News ID 1887966

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha