مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکہ اور صیہونی حکومت کے ایران پر غیر قانونی اور جارحانہ حملوں کے خلاف پاکستانی پارلیمنٹ کے ارکان نے غیر معمولی مظاہرہ کیا اور اسلامی جمہوری ایران کی مکمل حمایت کا اعلان کیا۔
تفصیلات کے مطابق، قومی اسمبلی کے اجلاس میں مختلف جماعتوں کے نمائندے، جن میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان اور پاکستان پیپلز پارٹی شامل ہیں، رہبر معظم انقلاب اسلامی کی تصاویر اٹھائے ہوئے نظر آئے اور انہوں نے ایرانی قیادت سے وفاداری اور حمایت کا اظہار کیا اور امریکہ اور صیہونی حکومت کے اقدامات کی شدید مذمت کی۔

علاوہ ازین پاکستان تحریک انصاف کے ارکان نے ایسے بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر ’’امریکہ مردہ باد‘‘ اور ’’اسرائیل مردہ باد‘‘ کے نعرے درج تھے۔
پاکستانی پارلیمنٹ کے اس بے مثال اقدام کو اندرون و بیرون ملک میڈیا میں نمایاں کوریج ملی ہے، جو اس امر کی علامت ہے کہ خطے میں عوامی اور سیاسی سطح پر ایران کی حمایت میں ایک نئی لہر پیدا ہو رہی ہے، جو صیہونی حکومت اور امریکہ کی جارحیت کے خلاف مزاحمت کا مظہر ہے۔
آپ کا تبصرہ