تکیہ کے نیچے لہسن رکھ  کر آرام سے سوئیں

ایسے افراد جو نیند کے مسائل سے دوچارہوتے ہیں ان کے لئے بہترین راہ حل یہ ہے کہ وہ تکیے کے نیچے لہسن رکھ کر سوئیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ایسے افراد جو نیند کے مسائل سے دوچارہوتے ہیں ان کے لئے بہترین راہ حل یہ ہے کہ وہ تکیے کے نیچے لہسن رکھ کر سوئیں۔  اس کی خوشبو دماغ پر اثر انداز ہوتی ہے اور اسے بے چینی و منفی لہروں سے پاک کرکے پرسکون کردیتی ہے۔ لہسن قدرت کی ان نعمتوں میں سے ایک ہے جو ناصرف کھانوں کو پرلطف بناتا ہے بلکہ طرح طرح کی بیماریوں سے بھی بچاتا ہے۔کھانوں کے علاوہ ہربل ادویات کی تیاری میں بھی اس کا استعمال عام پایا جاتا ہے۔ ماہرین کہتے ہیں کہ لہسن کا استعمال 7ہزار سال سے جاری ہے۔  لہسن کا استعمال خصوصاً دوران خون کے لئے بہت مفید ہے کیونکہ یہ بند شریانوں کو کھولنے کے لئے اکسیر کی حیثیت رکھتا ہے۔ نیند کی خرابی کے مسائل سے دوچار افراد یا جو لوگ اپنی معمول کی نیند کو مزید پرسکون بنانا چاہتے ہیں تو لہسن کا ایک ٹکڑا چھلکے سمیت تکیے کے نیچے رکھ کر سوئیں، اور پھر اس کا کرشمہ ملاحظہ کریں ۔

News Code 1886825

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 11 =