جمہوریہ چیک میں کوئلے کی کان میں دھماکے سے 13 افراد ہلاک

جمہوریہ چیک میں کوئلے میتھین کی کان میں زور دار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 13 کان کن ہلاک اور 10 سے زائد زخمی ہوگئےہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جمہوریہ چیک میں کوئلے میتھین کی کان میں زور دار دھماکہ  ہوا جس کے نتیجے میں 13 کان کن ہلاک اور 10 سے زائد زخمی ہوگئےہیں۔

اطلاعات کے مطابق وسطی یورپی ملک جمہوریہ چیک میں واقع کوئلے میتھین کی کان  میں اچانک زوردار دھماکہ ہوگیا، دھماکے کے نتیجے میں 13 کان کن موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔

ریسکیو اداروں نے امدادی کاموں کا آغاز کرتے ہوئے 10 سے زائد زخمی کان کنوں کو نکالا، زخمیوں کو قریبی اسپتال متقل کردیا گیا ہے جہاں 6 کان کنوں کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔

News Code 1886650

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 1 =