مہر خبررساں ایجنسی نے این بی سی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی وزارت خارجہ کے ایک اہلکار کا کہنا ہے کہ اس میں کوئی شک و شبہ نہیں ہے کہ سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان نے سعودی صحافی خاشقجی کے قتل کا حکم دیا اور یہ بات روز روشن کی طرح عیاں ہے۔ امریکی وزارت خارجہ کے االکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ سبھی اس بات پر متفق ہیں کہ خاشقجی کے قتل کا حکم ولیعہد محمد بن سلمان نے دیا تھا۔ اس سے قبل امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے نے بھی اپنی رپورٹ میں کہا تھا کہ خاشقجی کے قتل میں محمد بن سلمان براہ راست ملوث ہیں۔ اور اسی نے خاشقجی کے قتل کا حکم دیا تھا۔
امریکی وزارت خارجہ کے ایک اہلکار کا کہنا ہے کہ اس میں کوئی شک و شبہ نہیں ہے کہ سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان نے سعودی صحافی خاشقجی کے قتل کا حکم دیا اور یہ بات روز روشن کی طرح عیاں ہے۔
News ID 1885797
آپ کا تبصرہ