بحرین کی اسرائیلی وزیر معاشیات کو منامہ کے دورے کی دعوت

امارات اور عمان کے بعد اب خلیجی ریاست بحرین نے بھی اسرائیلی وزیر معاشیات کو اپنے ہاں دورے کے دعوت دے دی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے عرب ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امارات اور عمان کے بعد اب خلیجی ریاست بحرین نے بھی اسرائیلی وزیر معاشیات کو اپنے ہاں دورے کے دعوت دے دی۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق بحرین کی وزارت خارجہ نے باضابطہ طورپر اسرائیلی وزیر معاشیات کو منامہ کے دورے کی دعوت دی ۔ وہ آئندہ دنوں منامہ میں ہونے والی عالمی اقتصادی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اس کانفرنس میں شرکت کا مقصد بحرین اور اسرائیل کے درمیان تعلقات کو فروغ دینا ہے۔ یہ کانفرنس عالمی بنک کے تعاون سے ہو رہی ہے جو اپنی نوعیت کی پانچویں عالمی کانفرنس ہے۔

واضح رہے کہ گذشتہ ماہ کے آخر میں اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو عمان کی دعوت پر مسقط کے دورے پرگئے جہاں انہوں نے عمانی فرمانروا سلطان قابوس بن سعید سمیت دیگر اعلی حکام سے بھی ملاقات کی تھی۔

News Code 1885547

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 14 =