مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی شمالی افریقہ کے دورے کے سلسلے میں تیونس پہنچ گئے، جہاں ان کا باضابطہ استقبال تیونس کے وزیر خارجہ محمد علی النفطی نے کیا۔
عراقچی اپنے اس دورے کے دوران تیونس کے وزیر خارجہ اور صدر سے باضابطہ ملاقاتیں کریں گے، جن میں دوطرفہ تعلقات کے فروغ اور علاقائی و بین الاقوامی مسائل پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
اس سے پہلے عراقچی نے قاہرہ میں مصری ہم منصب اور آئی اے ای اے کے سربراہ گروسی سے ملاقات کی تھی اور ایران اور عالمی ایجنسی کے درمیان جوہری تعاون پر بات چیت کی تھی۔
آپ کا تبصرہ