23 اکتوبر، 2018، 11:00 PM

جان بولٹن کی روسی صدر سے ملاقات

جان بولٹن کی روسی صدر سے ملاقات

امریکہ کے نیشنل سیکیورٹی کے ایڈوائزر جان بولٹن نے ماسکو میں روسی صدر ولادیمر پیوٹن سے ملاقات کی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے روسی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ کے نیشنل سیکورٹی کے ایڈوائزر جان بولٹن نے ماسکو میں روسی صدر ولادیمر پیوٹن سے ملاقات کی۔ اس موقع پر روسی صدر نے جان بولٹن سے کہا کہ گزشتہ روز امریکہ کی جانب سے نیوکلیائی ہتھیاروں کے معاہدہ کو ختم کرنے کے باوجودآئندہ ماہ امریکی صدر ٹرمپ سے ملاقات میں یہ مسئلہ انکے ایجنڈے پر سرفہرست ہوگا۔

بعدازاں امریکی قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن نے کہا کہ روسی حکام سےجامع اورتعمیری بات چیت ہوئی،امریکی صدرٹرمپ نومبرمیں پیرس میں روسی صدرسے ملاقات کے خواہش مند ہیں، روسی حکام کے مطابق امریکی صدرٹرمپ اورروسی صدر پوتن 11 نومبرکوپیرس میں ملاقات کریں گے۔

اس سے قبل جان بولٹن کی دیگر روسی حکام بشمول روسی وزیرخارجہ سے بھی ملاقات ہوئی ہے۔

News ID 1885034

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha