23 اکتوبر، 2018، 7:00 PM

روس سے جوہری معاہدہ ختم کرنے کے بعد امریکی قومی سلامتی کے مشیر کی روس آمد

روس سے جوہری معاہدہ ختم کرنے کے بعد امریکی قومی سلامتی کے مشیر کی روس آمد

امریکہ کی جانب سے روس سے جوہری معاہدہ ختم کرنے کے بعد وائٹ ہاؤس کے قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن روس پہنچ گئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے روسی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ کی جانب سے روس سے جوہری معاہدہ ختم کرنے کے بعد وائٹ ہاؤس کے قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن روس پہنچ گئے۔ 2 روز قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روس کے ساتھ جوہری ہتھیاروں کے معاہدے سے دستبردار ہونے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد جان بولٹن کا یہ دورہ روس اہم قرار دیا جارہا ہے۔ وائٹ ہاؤس کے قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن اپنے اس دورے میں جوہری ہتھیاروں سے متعلق گفتگو کریں گے۔ وہ روس کے اعلی عہدیداروں سے ملاقات کریں گے اور دونوں ملکوں کے مستقبل کے لیے لائحہ عمل پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

دوسری جانب ماسکو حکومت نے اس امریکی اقدام کو خطرناک قرار دیتے ہوئے اس کی مذمت کی ہے۔ واضح رہے کہ 2 روز قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ امریکہ روس کے ساتھ ایٹمی ہتھیاروں کے تاریخی معاہدے کو ختم کر رہا ہے۔

News ID 1885022

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha