23 اکتوبر، 2018، 7:35 PM

امریکہ اپنے جوہری اسلحے کی تیاری جاری رکھنے سے دست بردار نہیں ہوگا، ٹرامپ

امریکہ اپنے جوہری اسلحے کی تیاری جاری رکھنے سے دست بردار نہیں ہوگا، ٹرامپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خطرناک ایٹمی ہتھیاروں کی تیاری جاری رکھنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا اپنے جوہری اسلحے کے ذخیرے میں اضافے سے دست بردار نہیں ہوگا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خطرناک ایٹمی ہتھیاروں کی تیاری جاری رکھنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا اپنے جوہری اسلحے کے ذخیرے میں اضافے سے دست بردار نہیں ہوگا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید ایٹمی ہتھیاروں کی تیاری کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ چین اور روس پر دباؤ بڑھانے کے لیے ایٹمی ہتھیاروں کی تیاری ناگزیر ہے اور ان ممالک کو صورت حال کی سنگینی کا پوری طرح ادراک ہونے تک اسلحہ تیار کرتے رہیں گے۔ امریکی صدر نے ایٹمی ہتھیاروں کی تیاری سے متعلق بیان 1987ء میں روس سے کیے جانے والے انٹرمیڈیٹ رینج نیوکلیئر فورسز معاہدے سے دست بردار ہونے کے بعد جاری کیا ہے۔ اس معاہدے کے تحت دونوں ممالک زیادہ رینج کے ایٹمی ہتھیار نہ بنانے کے پابند تھے۔

دوسری جانب روس نے امریکہ کے جوہری ہتھیاروں سے متعلق تاریخی معاہدے سے نکلنے کے عمل کو ’بہانہ‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ چند مراعات کے حصول کے لیے ڈرامہ بازی کر رہا ہے، امریکہ نے مزید ہتھیار تیار کیے تو روس بھی خاموش نہیں بیٹھے گا۔

News ID 1885025

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha