روس اور چین نے شمالی کوریا کے خلاف امریکی تجویز کو مسترد کردیا

روس اور چین نے امریکی تجویز مسترد کرتے ہوئے شمالی کوریا کو تیل کی فراہمی روکنے سے انکار کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس اور چین نے امریکی تجویز مسترد کرتے ہوئے شمالی کوریا کو تیل کی فراہمی روکنے سے انکار کردیا ہے۔ چین اور روس نے اس امریکی تجویز کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ شمالی کوریا کو امن کوشش کا انعام دیا جائے۔ دوسری طرف امریکی وزیر خارجہ پو مپیو نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ شما لی کوریا پر کیمیائی ہتھیاروں کو ختم کرنے کے لیے دباؤ برقرار رکھے۔ اس حوالے سے امریکی وزیر نے سلامتی کونسل کو شمالی کوریا سے مذاکرات پر بریفنگ بھی دی۔ امریکی سفیر نکی ہیلے کے مطابق مذاکرات نتیجہ خیز ہونے پر سہولتیں دی جا سکتی ہیں۔

News Code 1882414

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 8 =