مہر خبررساں اجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کی ریاست کیرالہ میں طوفانی بارشوں کے باعث مختلف واقعات میں11 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ حکام کے مطابق کہ بارشوں کے باعث ریاست کیرالہ کے مختلف اضلاع میں درخت جڑوں سے اکھڑے ، چھتیں گرنے اور دیگر مختلف واقعات میں 11 افراد ہلاک ہو گئے ۔ بارشوں کی وجہ سے ریاست بھر میں تمام تعلیمی ادارے بھی بند کر دیئے گئے ہیں ریاست میں ریلوے اور ٹریفک کا نظام بھی بری طرح مفلوج ہو کر رہ گیا ۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ 48 گھنٹوں میں مزید بارشوں کی پیشنگوئی کی ہے ۔
ہندوستان کی ریاست کیرالہ میں طوفانی بارشوں کے باعث مختلف واقعات میں11 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
News ID 1882329
آپ کا تبصرہ