4 مئی، 2018، 2:44 PM

ہندوستان میں طوفانی بارش اور مٹی کے طوفان سے ہلاکتوں کی تعداد 125 تک پہنچ گئی

ہندوستان میں طوفانی بارش اور مٹی کے طوفان سے ہلاکتوں کی تعداد 125 تک پہنچ گئی

ہندوستان کے شمالی اور مغربی حصوں میں طوفانی بارش اور مٹی کے طوفان کی زد میں آکر ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 125 تک پہنچ گئی ہے ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے شمالی اور مغربی حصوں میں طوفانی بارش اور مٹی کے طوفان کی زد میں آکر ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 125  تک پہنچ گئی ہے ۔ اترپردیش کے شمالی شہر آگرہ میں تباہی کے اثرات انتہائی خطرناک ہیں جہاں لوگوں کے کچے گھر تیزہواؤں کے باعث منہدم ہو گئے اور بعض مقامات پر پر آسمانی بجلی گرنے کے واقعات بھی پیش آئے۔ حکام کے مطابق آگرہ میں بارش اور مٹی کے طوفان کے نتیجے میں 43 افراد چل بسے جن میں سے بعض آسمانی بجلی کی زد میں آکر لقمہ اجل بنے تاہم شہر میں قائم تاج محل کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ رپورٹ کے مطابق بھارت میں طوفانی بارشوں اور تیز ہواؤں کے باعث ہلاک ہونے والوں کی تعداد 125 تک پہنچ گئی۔ پریس ٹرسٹ آف انڈیا کے مطابق بھارتی ریاست راجستھان طوفانی بارش سے تقریباً 27 افراد ہلاک جبکہ 100 سے زائد زخمی ہوئے۔ طوفانی بارش کے باعث لوگ خوفزدہ ہیں کیونکہ مون سون کی بارشوں کاسلسلہ شروع ہونے میں ابھی 6 ہفتے باقی ہیں۔

News ID 1880481

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha