مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کی مختلف ریاستوں میں مٹی کے طوفان اور بارش سے کم از کم 65 افراد ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق بھارت میں ایک بار پھر مٹی کے طوفان اور تیز بارش نے تباہی مچا دی ہے۔ دہلی، اتر پردیش کے 25 اضلاع، مغربی بنگال اور آندھرا پردیش میں 70 کلومیٹر کی رفتار سے چلنے والے مٹی کے طوفان نے معمولات زندگی معطل کردی ہے۔ آسمانی بجلی گرنے اور مختلف واقعات میں 65 سے زائد افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں جب کے زخمیوں کی تعداد کا درست اندازہ نہیں لگایا جا سکا ہے۔ سرکاری اعداد وشمار کے مطابق سب سے زیادہ ہلاکتیں اتر پردیش میں ہوئیں جہاں کم از کم 51 افراد کی ہلاکت اور 28 کے زخمی ہونے کی تصدیق ہوئی ہے جب کہ بنگال میں 12 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ طوفان، باد وباراں اور بارشوں کے باعث بھاری مالی نقصان بھی ہوا ہے سیکڑوں مکانات گر گئے ہیں۔ درخت اور بجلی کے کھمبے اکھڑ گئے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافہ ہوا جب کے ایک لاکھ سے زائد افراد کھڑی فصلوں اور مویشیوں سے محروم ہو گئے ہیں۔
ہندوستان کی مختلف ریاستوں میں مٹی کے طوفان اور بارش سے کم از کم 65 افراد ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے ہیں۔
News ID 1880705
آپ کا تبصرہ