مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس میں فیفا ورلڈ کپ میں بیلجیئم کی ٹیم نے انگلینڈ کی ٹیم کو صفر ایک سے شکست دیکر گروپ جی کا اہم میچ جیت لیا ہے۔اطلاعات کے مطابق میچ کا آغاز دونوں ٹیموں کی جانب سے شاندار انداز میں کیا گیا اور پہلے ہاف تک دونوں ٹیموں میں سے کوئی ٹیم بھی گول سکورنہ کر سکی ۔ دوسرے ہاف کے دوران میچ کاواحد گول میچ کے 51منٹ میں بیلجیئم کے کھلاڑی عدنان نے کیا جبکہ انگلینڈ کی ٹیم میچ کے آخر تک کوئی بھی گول کرنے میں ناکام رہی ۔ یاد رہے کہ دونوں ٹیمیں اگلے مرحلے کے لئے پہلے ہی کوالیفائی کر چکی ہیں جبکہ بیلجیئم گروپ جی میں سرفہرست ہے ۔
روس میں فیفا ورلڈ کپ میں بیلجیئم کی ٹیم نے انگلینڈ کی ٹیم کو صفر ایک سے شکست دیکر گروپ جی کا اہم میچ جیت لیا ہے۔
News ID 1881805
آپ کا تبصرہ