21 جون، 2018، 1:52 PM

الحدیدہ ایئر پورٹ مکمل طور پر آزاد / الحدیدہ پر سعودی عرب کے قبضہ کی خبریں بے بنیاد

الحدیدہ ایئر پورٹ مکمل طور پر آزاد / الحدیدہ پر سعودی عرب کے قبضہ کی خبریں بے بنیاد

یمن کی اسلامی تنظیم انصار اللہ کے اعلی رکن نے الحدیدہ ايئر پورٹ پر دشمن کے قضہ کے بارے خبروں کو بے بنیاد قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ الحدیدہ ايئر پورٹ مکمل طور پر آزاد ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے العالم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمن کی اسلامی تنظیم انصار اللہ  کے اعلی رکن محمد البخیتی نے الحدیدہ ايئر پورٹ پر دشمن کے قضہ کے بارے  خبروں کو بے بنیاد قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ الحدیدہ ايئر پورٹ مکمل طور پر آزاد ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل العربیہ، الحدث ، اسکائي نیوز اور ديگر ذرائع نے اعلان کیا تھا کہ الحدیدہ ایئر پورٹ پر سعودی عرب سے وابستہ فوجی اتحاد کا قبضہ ہوگیا ہے ، انصار اللہ کے رکن نے کہا کہ الحدیدہ ایئر پورٹ اناصر اللہ اور یمنی فوج کے ہاتھ میں ہے اور اس پر سعودی عرب اور امارات کے قبضہ کی خبریں بے بنیاد اور جھوٹی ہیں۔

News ID 1881577

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha