الحدیدہ محاذ کا کنٹرول یمنی فورسز کے ہاتھ میں / 160 سعودی فوجی گرفتار

یمن کی اسلامی تنظیم انصار اللہ کے ایک رکن نے کہا ہے کہ الحدیدہ کا کنٹرول یمنی فورسز اور قبائل کے ہاتھ میں ہے سعودی عرب کے 160 فوجیوں کو گرفتار کرلیا گيا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المنار کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمن کی اسلامی تنظیم انصار اللہ کے ایک رکن محمد البخیتی  نے کہا ہے کہ الحدیدہ کا کنٹرول یمنی فورسز اور قبائل کے ہاتھ میں ہے اس محاذ پر سعودی عرب کے فوجی اتحاد کو زبردست جانی نقصان اٹھانا پڑا ہے سعودی عرب کے 160 فوجیوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ الحدیدہ محاذ پر دشمن فوج کی پیشقدمی کو روک دیا گیا ہے اور علاقہ کا کنٹرول انصار اللہ کے ہاتھ میں آگیا ہے الحدیدہ محاذ پر گھمسان کی لڑائی جاری ہے اور انصار اللہ کو اللہ تعالی نے عظیم کامیابیاں عطا کی ہیں۔

News Code 1881477

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 1 =