الحدیدہ محاذ پر فرانس اور اسرائیل کا سعودی عرب کے ساتھ تعاون

یمن کی اسلامی تنظیم انصار اللہ کے اعلی رکن ضیف اللہ الشامی نے کہا ہے کہ الحدیدہ جنگ میں سعودی عرب کو فرانس اور اسرائیل کی بھر پور حمایت حاصل ہےلیکن اس کے باوجود جارح فوج اپنے اہداف تک نہیں پہنچ سکی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے العالم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمن کی اسلامی تنظیم انصار اللہ کے اعلی رکن ضیف اللہ الشامی نے کہا ہے کہ الحدیدہ جنگ میں سعودی عرب کو فرانس اور اسرائیل کی بھر پور حمایت حاصل ہےلیکن اس کے باوجود جارح فوج اپنے اہداف تک نہیں پہنچ سکی۔ ضیف اللہ الشامی نے کہا کہ یمنی فورسز نے جارح فوج کو الغاز، الجاح اور الدریہمی علاقوں میں محاصرے میں لے لیا ہے اور ان تمام ارتباطی راستے کاٹ دیئے ہیں۔ ضیف اللہ شامی نے کہا کہ الحدید محاذ پر سعودی عرب کو فرانیسسی اور اسرائیلی فوجیوں کی حمایت بھی حاصل ہے ۔ اس نے کہا کہ اسرائیلی جنگی طیاروں نے مغربی ساحل کے بعض علاقوں پر بمباری کی ہے۔ فرانس کے اخـار فیگارو نے انکشاف کیا ہےیمن مغربی ساحل کے محاذ پر فرانسیسی فوج امارت کی فوج کو مدد فراہم کرر ہے ہیں۔

News Code 1881463

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 6 =