24 اگست، 2004، 5:31 PM

حزب اللہ لبنان نے اعلان كيا ہے كہ

ہم اسرائيلي حكومت كو پہلے سے كہيں زيادہ جواب دينے كے لئے تيارہيں

حزب اللہ لبنان كے قائم مقام سربراہ نے اعلان كيا ہے كہ وہ اسرائيلي جارحيت كا مقابلہ كرنے كيلئے پہلے سے كہيں زيادہ آمادہ ہيں

خبر رساں ايجنسي مہر نے خبر دي ہے كہ حزب اللہ لبنان كے قائم مقام سربراہ نے ايك لبناني روزنامہ سے گفتگو كرتے ہوئے اعلان كيا كہ حزب اللہ نےملك كي جنوبي سرحدوں پر اپني فوج كو متعين كيا ہے اور انكو اسرائيلي جارحيت كا مقابلہ كر نے اور ملك كي سرحدوں كي حفاظت كے لئے مشقيں كرائي جارہي ہيں

حزب اللہ كے قائم مقام سربراہ نعيم قاسم نے لبنان ميں اخبار ڈيلي اسٹار سے گفتگو كرتے ہوئے مزيد كہا كہ حزب اللہ لبنان نے اسرائيل كيلئے مغربي كرانہ اور غزہ پٹي ميں ايك نيا محاذ كھولا ہے اور اسميں فلسطينيوں كو اسرائيل كے خلاف مسلح جدوجہد كرنے ميں جديد طريقوں سے آشنا كرنا ہے

اسرائيلي حكام نے دعوي كيا ہے كہ لبنان ميں حزب اللہ كے پاس 12 ہزار راكٹ اور ميزائل موجود ہيں اور حزب اللہ نے ايران كے سپاہ پاسداران كے ذريعہ فوجي ٹريننگ حاصل كي ہے  كويت كے اخبار السياس? نے اپنے 17 اگست كے شمارے ميں ايران سے 220 ميزائل دوباربردار جہازوں كے ذريعہ لبنان بھيجنے كي خبر دي ہے السياس? نے  لكھا ہے كہ ان ميزائيلوں كي مار 350 كلوميٹر ہے اور ان سے اسرائيل كے ہر نقطے كونشانہ بنايا جاسكتا ہے اوراگر اسرائيل نے ايران كے ايٹمي پلانٹ پر حملہ كيا تو ممكن ہے حزب اللہ ان ميزا‏ئيلوں كے ذريعہ اسرائيل كو نشانہ بنائے

News ID 106534

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha