الحدیدہ میں سعودی فوج کے لئے تباہ کن دن/ 130 فوجی گرفتار 60 ہلاک

یمنی فورسز نے الحدیدہ محاذ پر سعودی عرب کے کرائے کی جنگی مشین کو تباہ کرتے ہوئے سعودی عرب کے 60 فوجیوں کو ہلاک اور 130 کو گرفتار کرلیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المسیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمنی فورسز نے الحدیدہ محاذ پر سعودی عرب کے کرائے کی جنگی مشین کو تباہ کرتے ہوئے سعودی عرب کے 60 فوجیوں کو ہلاک اور 130 کو گرفتار کرلیا ہے۔ اس سے قبل بھی الحدیدہ محاذ پر یمنی فورسز اور قبائل نے سعودی عرب سے وابستہ 123 فوجیوں کو گرفتار اور درجنوں کو ہلاک کردیا تھا۔یمنی انقلاب کی اعلی کمیٹی کے سربراہ محمد علی الحوثی نے کہا ہے کہ آج الحدیدہ کےجنوب اور مغرب میں آپریشن کے دوران 60 سعودی فوجویں کو ہلاک 130 کو گرفتار جبکہ سیکڑوں کو زخمی کریدا ہے۔ اس سے قبل یمنی فوج نے اعلان کیا تھا کہ اس نے الحدیدہ محاذ پر سعودی عرب کی جارح فوج کے تمام ارتباطی راستوں کو کاٹ کر انھیں محاصرے میں لےلیا ہے۔

News Code 1881549

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 1 =