فٹبال کے عالمی مقابلے میں اسپین نے ایران کا صفر کے مقابلے ایک گول سے شکست دیدی

روس میں فٹبال کے عالمی مقابلے میں اسپین نے ایران کو صفر کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دے دی ۔ جبکہ ایرانی ٹیم نے بھی دوسرے ہاف میں شاندار کارکردگی کامظاہرہ کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگآر کی رپورٹ کے مطابق روس میں فٹبال کے عالمی مقابلے میں اسپین نے ایران کو صفر کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دے دی ۔ جبکہ ایرانی ٹیم نے بھی دوسرے ہاف میں شاندار کارکردگی کامظاہرہ کیا۔

اطلاعات کے مطابق اسپین اور ایران کے درمیان فٹبال کا دلچسپ مقابلہ ہوا جس میں اسپین  کی جانب سے ایک گول ڈیگو کوسٹا نے کیا جبکہ ڈیگو کوسٹا نے یہ گول 54ویں منٹ میں کیا ۔ ذرائع کے مطابق ایرانی ٹیم نے اسپین کے متعدد حملوں کو ناکام بنادیا ۔ جبکہ ایرانی ٹیم نے بھی دوسرے ہاف میں اسپین کے دروازے پر متعدد حملے کئے اور ایک گول بھی کیا جسے قبول نہیں کیا گیا۔ بہر حال ایران کے پاس اب بھی تین امتیاز باقی ہیں اور گروپ بی میں دوسرے نمبر پر ہے۔

News Code 1881564

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 4 =