بارسلونا نے مانچسٹر یونائیٹڈ کو ایک کے مقابلے میں تین گول سے ہرا دیا

مہر نیوز-29مئی 2011ء: اسپین کی فٹبال ٹیم بارسلونا نے لندن کے ویمبلے اسٹیڈیم میں برطانوی فٹبال ٹیم مانچسٹر یونائیٹڈ کو ایک کے مقابلے میں تین گول سے شکست دے کر یورپی فٹبال کپ جیت لیاہے۔

مہرخبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسپین کی فٹبال ٹیم بارسلونا نے لندن کے ویمبلے اسٹیڈیم میں برطانوی فٹبال ٹیم مانچسٹر یونائیٹڈ کو ایک کے مقابلے میں تین گول سے شکست دے کر یورپی فٹبال کپ جیت لیاہے۔ اسپانویفٹبال کلب نے یہ کپ تین سالوں میں دوسری بار جیتا ہے، ورلڈ کپ کے بعد ہونے والے فٹ بال کے دوسرے بڑے ایونٹ کے فائنل میں اسپین فٹ بال کلب بارسلونا نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے برطانوی فٹ بال کلب مانچسٹر یونائیٹڈ کو آوٴٹ کلاس کرتے ہوئے تین ایک سے فتح حاصل کی، بارسلونا نے پہلے ہاف کے ستائیسویں منٹ میں پیڈرو کے گول کی بدولت برتری حاصل کی ، لیکن سات منٹ بعد وین رونی نے گول کرکے مقابلہ ایک ایک سے برابر کردیا،میچ کے 54ویں منٹ میں میسی نے گول کرکے بارسلونا کو پھر برتری دلادی، اور پھر 69ویں منٹ میں ڈیوڈ ویا نے بارسلونا کی جانب سے تیسرا گول کرکے اپنی ٹیم کی جیت یقینی بنادی ۔

News Code 1323383

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 8 =