12 جون، 2018، 6:36 PM

بچوں کے ریپ میں ملوث چلی کے 3 پادریوں کے استعفے منظور

بچوں کے ریپ میں ملوث چلی کے 3 پادریوں کے استعفے منظور

پوپ فرانسیس نے بچوں کے ساتھ ریپ کے اسکینڈل میں ملوث چلی کے 3 پادریوں کے استعفے منظور کرلیے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پوپ فرانسیس نے بچوں کے ساتھ ریپ کے اسکینڈل میں ملوث چلی کے 3 پادریوں کے استعفے منظور کرلیے ہیں۔  منظور کیے گئے استعفوں میں بشپ جوئن باروس کا بھی استعفیٰ ہے جن پر ریپ کے کیس کو چھپانے کی کوشش کا الزام ہے۔

ذرائع کے مطابق ویٹی کین میں پوپ فرانسیس کے ساتھ طویل مشاورت کے بعد چلی کے پادریوں نے اپنے استعفے پیش کیے۔ اس حوالے سے کہا جارہا ہے کہ پادریوں کی جانب سے پیش کردہ مشترکہ استعفیٰ دو دہائی قبل دیا گیا۔

واضح  رہے کہ جنوبی امریکی ریاست چلی میں کیتھولک چرچ کی اعلیٰ شخصیات پر الزام ہے کہ انہوں نے 80 اور 90 ویں کی دہائی کے درمیانی عرصے میں پادری فرنینڈوکرادیما کے بچوں کے ساتھ جنسی جرائم پر پردہ ڈالنے یا نظرانداز کرنے کی کوششیں کیں۔

رواں برس جنوری میں 61 سالہ بشپ جوئن باروس پر الزام تھا کہ انہوں نے فرنینڈو کرادیما کی خرافات کو چھپانے کی کوشش کی۔  واضح رہے کہ چلی میں سال 2000 کے بعد سے اب تک 80 کیتھولک پادریوں کے خلاف بچوں کے ساتھ ریپ کے کیس درج ہو چکے ہیں۔

News Code 1881372

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha