13 مارچ، 2013، 10:32 PM

پوپ کا انتخاب ہوگيا/ چمنی سے سفید دھواں اٹھنا شروع

پوپ کا انتخاب ہوگيا/ چمنی سے سفید دھواں اٹھنا شروع

مہرنیوز۔ 13 مارچ/ 2013ء :روم میں سسٹین چیپل میں جمع ہونے والے کارڈینلز نے رومن کیتھولک عیسائیوں کے نئے مذہبی پیشوا کو منتخب کرلیا ہے نئے پوپ کے نام کا اعلان کچھ دیر میں متوقع ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع  کے حوالے سے نقل کیا ہے کہروم میں سسٹین چیپل میں جمع ہونے والے کارڈینلز نے رومن کیتھولک عیسائیوں کے نئے مذہبی پیشوا کو منتخب کرلیا ہے نئے پوپ کے نام کا اعلان کچھ دیر میں متوقع ہے۔رومن کیتھولک عیسائیوں کے نئے مذہبی پیشوا کے چناؤ کے لیے کارڈینلز گذشتہ ماہ مستعفی ہونے والے پوپ بینیڈکٹ شانزدہم کے جانشین کو منتخب کرنے کے لیے جمع ہوئے تھے۔ چمنی سے سفید دھواں نکلنے کے ساتھ ہی سینٹ پیٹرز سکوائر میں گھنٹیاں بجنے لگ گئیں اور جشن شروع ہو گیا۔واضح رہے کہ پوپ بینیڈکٹ شانزدہم نے تقریباً آٹھ سال تک پوپ رہنے کے بعد گذشتہ ماہ اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔وہ گذشتہ چھ سو سالوں میں مستعفی ہونے والے پہلے پوپ ہیں۔ پوپ بینیڈکٹ کے دور میں پادریوں کی طرف سے بچوں کے جنسی استحصال کی اطلاع پر کیتھولک چرچ عالمی سکینڈل کی زد میں آ گیا تھا۔

News ID 1818758

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha