مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، ویٹیکن میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارتخانے نے کارڈینل رابرٹ فرانسیس پرووست کے بطور پوپ اور کیتھولک کلیسا سربراہ منتخب ہونے پر کیتھولک برادری کو مبارکباد پیش کی ہے۔
ایرانی سفارتخانے نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری کردہ اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کا سفارتخانہ کارڈینل پرووست کے بطور پوپ اور عالمی کیتھولک کلیسا کے رہنما منتخب ہونے پر اس مذہب کے پیروکاروں کو مبارکباد پیش کرتا ہے۔
بیان میں اس امید کا اظہار کیا ہے کہ نئے پوپ کی قیادت کے دوران بین المذاہب مکالمے، مذاہب کے مابین قربت، عالمی امن، سماجی انصاف کے فروغ اور ظلم و ستم کے خاتمے کے لیے سنجیدہ کوششیں کی جائیں گی۔
آپ کا تبصرہ