3 اپریل، 2010، 1:41 PM

چرچوں میں بچوں پر جنسی تشدد

عیسائی چرچوں میں غیر اخلاقی حرکات کا سلسلہ جاری

عیسائی چرچوں میں غیر اخلاقی حرکات کا سلسلہ جاری

عیسائی کلیساؤں اور چرچوں میں بچوں کو جنسی اذیت و آزار پہنچانے اور غیر اخلاقی حرکات کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے عیسائی پادریوں کو شدید تنقید کاسامنا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عیسائی کلیساؤں اور چرچوں میں بچوں کو جنسی اذیت و آزار پہنچانے اور غیر اخلاقی حرکات کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے عیسائی پادریوں کو شدید تنقید کاسامنا ہے۔

عیسائیوں کے روحانی پیشوا پاپ بینڈکٹ کے ذاتی مبلغ نے بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے مسئلہ پر چرچ پر ہونے والی تنقید کا یہودیوں کے ساتھ ہونے والے اجتماعی تشدد سے موازنہ کیا ہے۔

ریو رینیرو کینٹالامیسا نے روم میں سینٹ پیٹر بیسلیکا میں پاپ کی موجودگی میں تقریر کرےت ہوئے ایک یہودی دوست کے خط کا حوالہ دیا جس میں انھوں نے کہا تھا چرچ پر ہونے والی تنقید نے انھیں یہودیوں پر ہونے والے مظالم کی یاد دلا دی۔ عیسائیوں کے فرقے اینگلیکن کی عالمی برادری کے سربراہ بشپ آف کینٹر بری ڈاکٹر رون ولیمز نے کہا ہے کہ آئرلینڈ میں رومن کیتھولک چرچ اپنی ساکھ کھو رہا ہے۔

رومن کیتھولک چرچ کو جرمنی میں ایک پادری کی طرف سے بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے کے الزامات کا سامنا ہے۔

پوپ پر الزام ہے کہ وہ میونخ میں آرچ بشپ کی حیثیت سے اُس پادری کے خلاف کارروائی کرنے میں ناکام رہے تھے۔

ناقدین کا کہنا ہے کہ جب وہ ویٹیکن میں اس شعبے کے سربراہ تھے جو جنسی زیادتی کے الزامات کی تحقیقات کا مجاز ہے انھوں نے امریکہ میں ایک پادری کی جانب سے دو سو بہرے بچوں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے الزامات کی چھان بین نہیں کی تھی۔عیسائی پادریوں پر بچوں کوجنسی اذیت و آزار پہنچانے کے بیشمار واقعات ہیں جس کی وجہ سے پادریوں کی ساکھ ختم ہورہی ہے اور عیسائی مذہب غیراخلاقی حرکات کا شکار ہے۔

News ID 1056790

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha