ہندوستان کے زير انتظام کشمیر میں عالمی یوم قدس منایاگیا

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے مختلف اضلاع میں عالمی یوم قدس کے موقع پر عوام نےریلیوں میں بھر پور شرکت کی کشمیری مسلمانوں نے اس موقع پر فلسطینیوں کی حمایت اور امریکہ، اسرائیل اور ان کے اتحادیوں کے خلاف نعرے لگائے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے کشمیر ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے مختلف اضلاع میں عالمی یوم قدس کے موقع پر عوام نےریلیوں میں بھر پور شرکت کی کشمیری مسلمانوں نے اس موقع پر فلسطینیوں کی حمایت اور امریکہ، اسرائیل اور ان کے اتحادیوں کے خلاف نعرے لگائے۔ بڈگام میں اغا سید حسن موسوی کی قیادت میں عظیم الشان ریلی نکالی گئی جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔  ادھر حریت رہنماؤں

سید علی شاہ گیلانی، آغاز سید حسن موسوی ، یاسین ملک اور میر واعظ عمر فاروق نے مشترکہ طورپر عالمی یوم قدس کے موقع پر فلسطینی عوام کے ساتھ ہمدردی اور یکجہتی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بیت المقدس کی آزادی تک آرام و سکون کے ساتھ نہیں بیٹھیں گے۔

News Code 1881274

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 6 =