امریکہ اور شمالی کوریا کے درمیان مذاکرات میں پیشرفت

امریکی وزیر خارجہ مائیک پمپئونے کہا ہے کہ شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ اون سےمذاکرات میں پیشرفت ہوئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ پمپئونے کہا ہے کہ شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ اون سےمذاکرات میں پیشرفت ہوئی ہے۔ امریکی وزیرخارجہ مائیک پمپئو کے مطابق کم جونگ اون سےمذاکرات میں پیش رفت ہوئی ہے، امریکہ اور شمالی کوریا کے مذاکرات درست سمت میں جا رہے ہیں۔

امریکی وزیرخارجہ مائیک پمپئو کا کہنا ہے کہ وہ تاحال نہیں جانتے کہ 12 جون کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ اون کے درمیان ملاقات ہوگی۔

شمالی کوریا کے سینئر حکام سے میٹنگ کے بعد نیو یارک میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ دونوں جانب سے ٹرمپ اور کم جونگ اون کی ملاقات کو کامیاب بنانے کے لیے پیشرفت ہوئی ہے تاہم چیلنجز باقی ہیں۔

News Code 1881118

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 6 =