شمالی کوریا کے صدر کو امریکہ آنے کی دعوت دی جاسکتی ہے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہےکہ اگر ان کی شمالی کوریا کے رہنما کِم جونگ اون سے مجوزہ ملاقات اچھی رہی تو وہ انھیں امریکہ کے دورے کی دعوت دے سکتے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہےکہ اگر ان کی شمالی کوریا کے رہنما کِم جونگ اون سے مجوزہ ملاقات اچھی رہی تو وہ انھیں امریکہ کے دورے کی دعوت دے سکتے ہیں۔واشنگٹن ڈی سی میں  جاپان کے وزیراعظم شنزو ایبے کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران امریکی صدر نے کہا کہ وہ شمالی کوریا کے سربراہ سے دوستانہ بات چیت کے لیے جارہے ہیں، اس لئے شمالی کوریا کے حوالے سے زیادہ دباؤ کی اصطلاح استعمال نہیں کرنا چاہتے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ کم جونگ اون سے سنگا پور میں ہونے والی ملاقات میں معاہدے کا امکان موجود ہےاور کوریائی جنگ کے خاتمے کے لیے کوئی معاہدہ بھی ممکن ہے، اگر یہ ملاقات اچھی رہی تو وہ کم جونگ اون کو امریکہ کے دورے کی دعوت بھی دے سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ 12 جون کو سنگا پور میں ڈونلڈ ٹرمپ اور کم جونگ اون کے درمیان ملاقات کا اعلان کیا گیا ہے۔ یہ ملاقات دونوں ممالک کے سربراہان کی پہلی باضابطہ ملاقات ہوگی۔

News Code 1881271

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha