مذاکرات مفید نہ ہونے کی صورت میں جلسہ ترک کردوں گا

امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر شمالی کوریا کے صدر کم جونگ ان کے ساتھ مذاکرات مفید ثابت نہ ہوئے تو وہ مذاکرات کا جلسہ ترک کردیں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر  شمالی کوریا کے صدر کم جونگ ان کے ساتھ  مذاکرات مفید ثابت  نہ ہوئے تو وہ مذاکرات کا جلسہ ترک کردیں گے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان سے ملاقات کے دوران اگر ایسا لگا کہ اس بات چیت کا کوئی فائدہ نہیں تو فوراً ملاقات چھوڑ کر چلا جاؤں گا۔ فلوریڈا میں جاپان کے وزیراعظم شنزو آبے سے ملاقات کے بعد ایک پریس کانفرنس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ شمالی کوریا کے جوہری ہتھیاروں کے معاملے پر شمالی کوریا پر دباؤ برقرار رکھیں گے جب کہ اگر انہیں لگا کہ شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان سے ملاقات فائدہ مند نہیں تو ملاقات نہیں کروں گا اور اگر دوران ملاقات بھی ایسا ہی محسوس ہوا تو وہاں سے فوراً اٹھ کر چلا جاؤں گا۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکی سی آئی اے کے سربراہ مائک پمپئو نے شمالی کوریا کا خفیہ دورہ کیا، سربراہ سی آئی اے کے کم جونگ ان سے اچھے تعلقات ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ شمالی کوریا کا مستقبل روشن ہے تاہم اس کے لیے جوہری ہتھیاروں سے دستبردار ہونا پڑے گا اور جس دن ایسا ہوگا وہ شمالی کوریا کے لیے بہت اہم دن ہوگا۔

News Code 1880145

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 12 =