مہر خبررساں ایجنسی نے فرانس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سنگا پور میں امریکہ کے صدر ٹرمپ اور شمالی کوریا کے صدر کم جونگ اون نے تاریخي ملاقات کے بعد سکیورٹی معاہدے پر دستخط کردیئے ہیں۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس موقع پر کہا کہ شمالی کوریا کے سربراہ سے ملاقات شاندار رہی، کئی معاملات پر پیش رفت ہوئی ہے، دنیا جلد مثبت تبدیلی دیکھے گی۔ صدر ٹرمپ نے اس معاہدے کو جامع معاہدہ قراردیا ہے اس سے قبل امریکی وزیر خآرجہ نے بھی اس سند کو تاریخی سند قراردیا تھا۔ امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان نے تمام تلخیاں، بیانات اور دھمکیاں ایک طرف رکھ کر نئے تعلقات کے آغاز کا عزم ظاہر کیا ہے۔
سنگا پور میں امریکہ کے صدر ٹرمپ اور شمالی کوریا کے صدر کم جونگ اون نے تاریخي ملاقات کے بعد سکیورٹی معاہدے پر دستخط کردیئے ہیں۔
News ID 1881359
آپ کا تبصرہ