شمالی کوریا کے جوہری معاملے میں عملی اقدامات وقت کی ضرورت ہیں، بولٹن

امریکی صدر کے قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن نے کہا ہے کہ شمالی کوریا نے جوہری ہتھیار سازی کے پروگرام کو تلف کرنے کے وعدے پر عمل ابھی تک شروع نہیں کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے امریکی ذرائع‏ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر کے قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن نے کہا ہے کہ شمالی کوریا نے جوہری ہتھیار سازی کے پروگرام کو تلف کرنے کے وعدے پر عمل ابھی تک شروع نہیں کیا ہے۔

بولٹن نے فاکس نیوز کودیے گئے انٹرویو میں کہا کہ اب وقت جوشیلی بیان بازی کا نہیں ہے بلکہ عملی اقدامات وقت کی ضرورت ہیں۔ وائٹ ہاؤس کے ایڈوائزر نے یہ بھی کہا کہ رواں برس جون میں امریکی صدر اور شمالی کوریائی لیڈر کی ملاقات کے بعد امریکا اپنے موقف پر قائم ہے۔ جان بولٹن نے یہ بھی کہا کہ وزیر خارجہ مائیک پومپیو اس تناظر میں شمالی کوریائی لیڈر کم جونگ اْن سے ملاقات کے لیے وہاں کا دورہ کرنے پر رضامند ہیں۔

News Code 1882880

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 11 =