20 مئی، 2018، 11:23 AM

طالبان دہشت گردوں نے رمضان المبارک ميں جنگ بندی کی اپیل مسترد کردی

طالبان دہشت گردوں نے رمضان المبارک ميں جنگ بندی کی اپیل مسترد کردی

افغانستان میں سرگرم وہابی دہشت گرد تنظیم طالبان نے رمضان المبارک میں جنگ بندی کی اپیل مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ طالبان دہشت گرد اس مبارک ماہ میں جنگی کارروائیوں میں تیزی لائیں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے خامہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان میں سرگرم وہابی دہشت گرد تنظیم  طالبان نے رمضان المبارک میں جنگ بندی کی اپیل مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ طالبان دہشت گرد  اس مبارک ماہ میں جنگی کارروائیوں میں تیزی لائیں گے۔ طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا ہے کہ افغانستان میں جنگ جاری رہےگی۔ یاد رہے کہ افغان صدر اشرف غنی، اور امریکی کمانڈر جنرل نکولسن نے اپنے الگ الگ پیغامات میں طالبان سے رمضان المبارک کے مہینے میں جنگ بند کرنے کی اپیل کی تھی ۔ افغانستان میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے نمائندے تادامیچی یاماموتونے تمام فریقوں سے رمضان میں جنگ بند کرنے کی اپیل کی تھی۔ ذرائع کے مطابق سعودی عرب سے منسلک وہابی دہشت گرد دنیا بھر میں اسلام کی بدنامی کا اصلی سبب بنے ہوئے ہیں۔ وہابی دہشت گردوں کو سعودی عرب کی بھر پور حمایت حاصل ہے۔

News Code 1880834

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha