مہر خبررساں ایجنسی نےایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان بھر میں دہشتگردی کے واقعات میں ملوث وہابی دہشت گرد اور کالعدم تنظیم جماعت الاحرار کے ترجمان اسد منصور نے خود کوپاکستانی فورسز کے حوالے کر دیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق پاکستان بھر میں دہشتگردی کے کئی واقعات میں ملوث وہابی دہشت گرد اور کالعدم تنظیم جماعت الاحرار کا ترجمان اسد منصور افغانستان میں روپوش تھا تاہم اب اس نے خود کو پاکستان کی سکیورٹی فورسز کے حوالے کر دیا ہے۔ اسد منصور کو خفیہ مقام پر منتقل کردیا گیا ہے جہاں اس سے تفتیش کی جارہی ہے۔ جماعت الاحرار نے اسد منصور کو احسان اللہ احسان کی جانب سے گرفتاری دیئے جانے کے بعد تنظیم کا ترجمان مقرر کیا تھا تاہم اب اس نے بھی خود کو سکیورٹی فورسز کے حوالے کردیا ہے۔ واضح رہے کہ ملا فضل اللہ کو کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا سربراہ مقرر کئے جانے کے بعد عمر خالد خراسانی اور دیگر 8 دہشتگرد کمانڈروں نے ٹی ٹی پی سے الگ ہوکر جماعت الاحرار تشکیل دی تھی جس کا پہلا ترجمان احسان اللہ احسان مقرر کیا گیا تھا۔
پاکستان میں وہابی دہشت گرد تنظیم الاحرار کے ترجمان نے خود کو فورسز کے حوالے کر دیا
پاکستان بھر میں دہشتگردی کے واقعات میں ملوث وہابی دہشت گرد اور کالعدم تنظیم جماعت الاحرار کے ترجمان اسد منصور نے خود کوپاکستانی فورسز کے حوالے کر دیا ہے۔
News ID 1878075
آپ کا تبصرہ