مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی استنبول میں اسلامی تعاون تنظیم کے ہنگامی سربراہی اجلاس میں شرکت کے بعد تہران پہنچ گئے ہیں۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے استنبول میں اسلامی تعاون تنظیم کے ہنگامی اجلاس سے خطاب میں فلسطین پر اسرائیل کے غاصبانہ قبضہ کے استمرار کوعالم اسلام کے لئے بہت بڑا خطرہ قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کی نئی حکومت بھی عالمی امن و صلح اور بین الاقوامی قوانین کے لئے بہت بڑا خطرہ بن گئی ہے۔ صدر حسن روحانی نے باہمی اتحاد کے ساتھ اسرائیل اور امریکہ کی منہ زوری کا عملی طور پر مقابلہ کریں۔ صدر حسن روحانی نے فلسطینی عوام کی عملی حمایت پر بھی زوردیا ۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی استنبول میں او آئی سی کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے بعد تہران پہنچ گئے ہیں۔
News ID 1880811
آپ کا تبصرہ