مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی ریاست فلوریڈا میں پیدل چلنے والے افراد کے لیے بنایا گیا ایک پل گرنے سے متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ریاست فلوریڈا کے شہر میامی میں واقع فلوریڈا انٹرنیشنل یونیورسٹی میں پیدل چلنے والے افراد کے لیے بنایا گیا پل اچانک گرگیا جس کے نیچے میں ایک شخص ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ پل کا وزن 950 ٹن ہے جس کے گرنے کے باعث پانچ سے چھ گاڑیاں بھی تباہ ہوگئی ہیں۔
امریکی ریاست فلوریڈا میں پیدل چلنے والے افراد کے لیے بنایا گیا ایک پل گرنے سے متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔
News ID 1879402
آپ کا تبصرہ