پیرس میں پی آئی اے کےفضائی میزبان گرفتار/ منشیات برآمد

پیرس میں فرانسیسی حکام نے پاکستان کی قومی ايئر لائن " پی آئی اے " کےفضائی میزبان کو منشیات برآمد کرنے کے بعد گرفتار کرلیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پیرس میں فرانسیسی حکام نے پاکستان کی قومی ايئر لائن " پی آئی اے " کےفضائی میزبان کو منشیات برآمد کرنے کے بعد گرفتار کرلیا ہے۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق پی کے749 کےفضائی میزبان تنویرگلزارسے پیرس میں منشیات برآمد ہونے کا واقعہ پیش آیا ہے جس کے بعد اسے فرانسیسی حکام نے حراست میں لے لیا ہے۔ پی آئی اے ترجمان مشہود تاجور کے مطابق  فضائی میزبان سے کتنی منشیات برآمد ہوئی یہ ابھی فرانسیسی حکام نے نہیں بتایا۔ پی آئی اے کے مطابق واقعہ کے بعد تنویر گلزار کو معطل کردیا گیا ہے اور الزامات ثابت ہوئے تو انہیں نوکری سے بھی برخاست کر دیا جائے گا۔

News Code 1879268

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 10 =